ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بلوچستان:پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہکاروں سمیت پانچ ہلاک

بلوچستان:پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہکاروں سمیت پانچ ہلاک

Sun, 03 Jul 2016 18:28:12  SO Admin   S.O. News Service

کوئٹہ3جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے تین مختلف علاقوں میں پر تشدد کے واقعات میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار شامل ہیں۔سنیچر کو دونوں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ کوئٹہ سے متصل ضلع مستونگ میں پیش آیا۔مستونگ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل جبکہ دوسرالیویزفورسزکااہلکار تھا۔لہڑی کے علاقے گھوڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔لہڑی میں انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس علاقے میں بارودی سرنگ بچھائی تھی۔بارودی سرنگ اس وقت زورداردھماکے سے پھٹ گئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹھکرائی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ادھر ایران سے متصل ضلع کیچ میں ہونے والے بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے چاراہلکارزخمی ہوئے۔ کیچ میں انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع کے علاقے بل نگور میں سڑک کے کنارے دھماکے خیز مواد نصب کیاتھا۔دھماکہ خیزمواد اس وقت پھٹ گیاجب سیکورٹی فورسز کا ایک قافلہ وہاں سے گزررہا تھا ۔


Share: